پٹرول کی قیمتوں میں روزانہ اضافہ عوام پر بو جھ :منہاج القرآن

 پٹرول کی قیمتوں میں روزانہ اضافہ عوام پر بو جھ :منہاج القرآن

حکومت عوام کو شہری سمجھنے کے بجائے صرف محصولات کا ذریعہ تصور کر رہی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)تحریک منہاج القرآن کے ڈویژنل ناظم میاں سہیل مقصود اور سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافے کے فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اس پالیسی پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریاست کے شہری سمجھنے کے بجائے صرف محصولات کا ذریعہ تصور کر رہی ہے ، جو فلاحی ریاست کے تصور سے مطابقت نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات بین الاقوامی مارکیٹ سے پہلے ہی خریدی جاتی ہیں اور ان کی پاکستان آمد میں کئی روز لگتے ہیں، اس لیے پہلے سے موجود ذخیرے پر نئی قیمتوں کے اطلاق سے متعلق حکومت کو عوام کو واضح اور شفاف وضاحت فراہم کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ پٹرول، ڈیزل اور دیگر ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام، صنعت، زراعت، تجارت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں پر اضافی مالی بوجھ ڈال رہا ہے ، جس کے نتیجے میں مہنگائی بڑھ رہی ہے ، اشیائے ضروریہ مہنگی ہو رہی ہیں اور عام شہری کی قوت خرید متاثر ہو رہی ہے ۔رہنماؤں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری صرف محصولات جمع کرنا نہیں بلکہ عوام کو معاشی تحفظ اور ریلیف فراہم کرنا بھی ہے ۔ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل کی پالیسی پر نظرثانی کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...