بلو چستان میں دہشتگردی قابل مذمت، فیصلہ کن کارروائی ہو گی:عمر احمد منے خان
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمر احمد منے خان نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دہشت گردی کے واقع میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ ان کے گارڈ کی شہادت اور ساتھیوں کے زخمی ہونے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کو قانون کی گرفت میں لانے کاعزم ظاہر کیا ہے۔
انہوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے انہوں نے ایسے حملوں کوامن دشمنوں کی بزدلانہ کارروائی قراردیااور کہا کہ حکومت اورپاک فوج مجرموں اور سہولت کاروں کوکیفرکردارتک پہنچانے کے لیے فیصلہ کُن کارروائی کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments