پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافہ عوام پر ظلم : عبدالرشید

 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافہ عوام پر ظلم : عبدالرشید

موجودہ معاشی حالات میں غریب اور متوسط طبقہ شدید مالی دباؤ کا شکار ہے

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبدالرشید حجازی اور خالد محمود اعظم آبادی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عوام کے ساتھ سنگین مذاق قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے مہنگائی میں مزید اضافہ کر دیا ہے ، جس سے عام آدمی کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی حالات میں غریب اور متوسط طبقہ شدید مالی دباؤ کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے وعدوں کے برعکس حکومتی پالیسیوں کے باعث شہری بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی، گیس اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا کر رہے ہیں، جس کے اثرات روزمرہ زندگی پر نمایاں ہیں۔علامہ عبدالرشید حجازی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر نظرثانی کی جائے ، مہنگائی پر قابو پایا جائے اور عوام کو بنیادی ضروریاتِ زندگی کی فراہمی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ غریب اور متوسط طبقے کو معاشی مشکلات سے نکالنے کے لیے عملی ریلیف فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ شہری کم از کم بنیادی ضروریات آسانی سے پوری کر سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...