حادثات سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، فیسکو

 حادثات سے بچاؤ کیلئے احتیاطی  تدابیر اختیار کی جائیں، فیسکو

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ انجینئر (آپریشن) فیسکو ڈویژن ٹوبہ، راؤ عابد بشیر نے کہا ہے کہ مون سون کے دوران بجلی سے متعلق حادثات کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، اس لیے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اپنی اور اپنے اہل خانہ کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ فیسکو کی اولین ترجیح صارفین کو محفوظ، معیاری اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ عوام کو برقی حادثات سے محفوظ رکھنا ہے ۔راؤ عابد بشیر نے شہریوں کو ہدایت کی کہ بارش کے دوران گیلے ہاتھوں سے بجلی کے سوئچ، پلگ، میٹر یا دیگر برقی آلات کو ہرگز نہ چھوا جائے۔ کیونکہ نمی اور پانی کی موجودگی میں کرنٹ لگنے کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ گھروں کے باہر نصب بجلی کے کھمبوں، ٹرانسفارمرز اور بجلی کی تاروں کے قریب جانے سے گریز کیا جائے ، خصوصاً بارش کے دوران ان کے نزدیک کھڑا ہونا یا انہیں ہاتھ لگانا انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی مقام پر شارٹ سرکٹ، بجلی کی تار گرنے یا بجلی سے متعلق کسی ہنگامی صورتحال کا سامنا ہو تو شہری فوری طور پر فیسکو ہیلپ لائن یا قریبی فیسکو دفتر کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...