مکوآنہ میں کبڈی ایسوسی ایشن کمپلیکس تعمیر کرانے کا اعلان

مکوآنہ میں کبڈی ایسوسی ایشن کمپلیکس تعمیر کرانے کا اعلان

کبڈی کے فروغ سے نوجوان مثبت سرگرمیوں کی طرف آئیں گے : مقررین

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)رکن قومی اسمبلی بیرسٹر راجہ دانیال، رکن پنجاب اسمبلی میاں طاہر جمیل اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر عمر احمد منے خان نے کہا ہے کہ اگر کبڈی کے کھیل کو مزید فروغ دیا جائے تو نوجوان بے راہ روی سے بچ سکتے ہیں، جبکہ خواتین کے لیے بھی کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے تو ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرنیشنل کبڈی آبزرور طیب گیلانی کی میزبانی میں ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مرد و خواتین کبڈی ٹیکنیکل آفیشلز کے سالانہ ریفریشر کورس مکمل کرنے والے شرکا میں میڈلز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مقررین نے کہا کہ کبڈی کے کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں سے نہ صرف پاکستان بلکہ فیصل آباد کا نام بھی روشن کیا ہے۔ میاں طاہر جمیل نے اس موقع پر مکوآنہ میں کبڈی ایسوسی ایشن کمپلیکس تعمیر کرانے کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کھیلوں کے فروغ کے لیے کروڑوں روپے مختص کیے ہیں، تاہم متعلقہ اداروں کو ان فنڈز کے مؤثر استعمال کے لیے مزید عملی اقدامات کرنے چا ہئیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ سے سپورٹس فنڈ وصول کیا جاتا ہے ، اس لیے ضروری ہے کہ اس کے ثمرات بھی طلبہ کو عملی طور پر حاصل ہوں۔میاں طاہر جمیل نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سے مطالبہ کیا کہ ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن کے لیے مستقل دفتر فراہم کیا جائے تاکہ تنظیم اپنی سرگرمیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھ سکے ۔تقریب سے کبڈی فیڈریشن کے صدر شفیق حسین شاہ، ایڈیشنل کمشنر کنسولیڈیشن افضل حیات تارڑ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...