ڈی پی او کی کھلی کچہری ، مسائل حل کرنے کی ہدایت

ڈی پی او کی کھلی کچہری ، مسائل حل کرنے کی ہدایت

کمپلینٹ سیل کو درخواستوں کی فالو اپ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے اور درخواستیں متعلقہ افسران کو مقررہ وقت میں کارروائی کے لیے بھجوا دیں۔انہوں نے کمپلینٹ سیل کو درخواستوں کی فالو اپ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے ، انہیں بلاوجہ انتظار نہ کرایا جائے اور اگر کسی تھانے میں مسئلہ حل نہ ہو تو شہری براہ راست ان کے دفتر سے رجوع کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...