کینال روڈ پر جھال انڈر پاس کے قریب حادثہ، دو جاں بحق

کینال روڈ پر جھال انڈر پاس کے قریب حادثہ، دو جاں بحق

موٹر سائیکل سوار 25 سالہ حمزہ کی معمرشخص محمد یار کو ٹکر ،دونوں دم توڑ گئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق عبداللہ پور کینال روڈ پر جھال انڈر پاس کے قریب موٹر سائیکل سوار 25سالہ حمزہ نے تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیدل سڑک کراس کرتے 65 سالہ محمد یار کو ٹکر مار دی۔ جسکے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہو گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...