4کالونیوں میں سیوریج کاپانی مکینوں کیلئے عذاب

4کالونیوں میں سیوریج کاپانی مکینوں کیلئے عذاب

صفائی کمپنی کاغذی کا رروائیوں ،فوٹو سیشنز تک محدو ، مسائل حل کامطالبہ

تاندلیا نوالہ(نمائندہ دنیا)فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ناقص حکمت سے تاندلیانوالہ کے نذیر ٹاؤن، مدینہ ٹاؤن ،مکہ ٹاؤن ،طیبہ ٹاؤن میں سیوریج کا پانی عرصہ دراز سے کالونیوں کے مکینوں کیلئے عذاب بن گیا ۔مکانات میں دراڑیں پڑ گئیں۔ستھر اپنجاب کا تاندلیانوالہ میں عملی طور پر جنازہ نکل گیا، جب سے اس پروگرام کے انتظامی امور FWMCنے اپنے کنڑول میں لیے ہیں تب سے تاند لیا نوالہ کی حالت دن بدن ابتر ہوتی جارہی ہے ۔ صفائی کے دعوے صرف کاغذی کا رروائیوں اور فوٹو سیشنز تک محدو ہو ہیں ۔ ستھرا پنجاب منصوبہ متعلقہ افسروں کی غفلت سے فلاپ ہورہا ہے۔ تاندلیانوالہ کے مسائل حل کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...