4 منشیات فروش گرفتار، 120 لیٹر شراب، سوا کلو چرس برآمد
پینسرہ(نمائندہ دنیا)چوکی نیو سبز منڈی پولیس نے کارروائیوں میں چار منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے شراب اور چرس برآمد کر لی۔
اہلکاروں نے مخبر کی اطلاع پر چینچل والا سے ملزم شہروز اور ساجد کو گرفتار کرکے 120 لیٹر کچی شراب برآمد کرلی۔ ناکہ بندی میں ملزم علی اصغر کو گرفتارکرکے 120 گرام چرس جبکہ زبیر سکنہ باوے والا سے 1240 گرام چرس برآمد کر لی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments