اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج کے اعزاز میں تقریب
سمندری(نمائندہ دنیا)ریونیو اینڈ ٹیکسز کی وصولی اہداف میں پنجاب بھر میں تیسری پوزیشن لینے پراسسٹنٹ کمشنر سمندری قمر محمود منج کے اعزاز میں نامورسپورٹس مین سردار سجاول نے عشائیہ دیا۔
صدر میرج ہال ایسوسی ایشن رانا اشرف رضا، ایکسین فیسکو چوہدری عارف و دیگر معززین، اورکاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکا نے قمر محمود منج کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا صوبہ بھر میں تیسری پوزیشن لینا انکی محنت فرض شناسی اور بہترین انتظامی صلاحیتوں کا ثبوت ہے ۔سردار سجاول نے کہا ایسے اقدامات سے حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور عوامی بہبود کے کاموں کو سرانجام دینے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments