دفاعی معاہدہ پرضلعی انتظامیہ کی اظہارِ یکجہتی کانفرنس
معاہدہ تینوں ممالک کے باہمی اعتماد،یکجہتی کا مظہر :ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ طے پانے پر خیرمقدم اور اظہارِ یکجہتی کیلئے ضلعی انتظامیہ جھنگ کے زیراہتمام کانفرنس کا انعقاد۔ ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، ضلعی افسروں و سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ دفاعی معاہدہ تینوں برادر ممالک کے باہمی اعتماد اور یکجہتی کا مظہر ہے ۔ تینوں ممالک کے درمیان برسوں سے تعلقات قائم ہیں جو دفاع اور سلامتی کیلئے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کی زیر قیادت ڈی سی آفس سے ضلع کونسل تک ریلی کا بھی انعقادکیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments