جشن آزادی،وفاقی وزیر کی جانب سے شہریوں کو مفت پٹرول

جشن آزادی،وفاقی وزیر کی جانب سے شہریوں کو مفت پٹرول

عوام کی محبت اور اعتماد ہی میری سیاسی کامیابی کا اصل سرمایہ ہے :قیصر احمد شیخ

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) جشنِ آزادی کے موقع پر وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کی جانب سے اہلیانِ چنیوٹ کے لیے مفت پٹرول کی فراہمی کا اہتمام کیا گیا۔ ہر سال کی طرح رواں سال بھی شہریوں کی بڑی تعداد نے اس سہولت سے استفادہ کیا اور دن بھر مفت پٹرول حاصل کرنے کے لیے مقررہ مقام کا رخ کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ عوامی خدمت کو وہ اپنی ذمہ داری اور فرض سمجھتے ہیں اور ہمیشہ اپنے حلقے کے عوام کی خدمت کے لیے پیش پیش رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی محبت اور اعتماد ہی ان کی سیاسی کامیابی کا اصل سرمایہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود اور خدمت کا سفر آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا اور شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...