’’ میلاد النبی ؐ کے جلوسوں میں سیرتِ طیبہ کو اجاگر کیا جائے ‘‘

’’ میلاد النبی ؐ کے جلوسوں میں سیرتِ طیبہ کو اجاگر کیا جائے ‘‘

مقررین کا غیر شرعی حرکات کی روک تھام اور بین المسالک ہم آہنگی برقرار رکھنے پر زور

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) ممتاز عالم دین علامہ محمد ریاض کھرل نے کہا ہے کہ رحمت دو عالم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا اسوۂ حسنہ رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے ۔ 12 ربیع الاول کو میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں اور اجتماعات میں سیرتِ طیبہ کو اجاگر کیا جائے ، یہ قربِ الٰہی کا بہترین ذریعہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ تنظیمات اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام جامع مسجد نور میں مشائخ، مفتیان اور ناظمین مدارس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ علما امت اسلامی اقدار اور تشخص کے علمبردار ہیں۔

دین اسلام عدل اور دیانت داری کا درس دیتا ہے ۔ میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں میں ڈھول باجے اور رقص جیسی حرکات ناجائز اور گناہ ہیں، اس لیے منتظمین ایسی غیر شرعی حرکات کی روک تھام کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ علما و مشائخ اسلام کے ٹھیکیدار نہیں بلکہ چوکیدار ہیں۔ بین المسالک ہم آہنگی کو کسی صورت متاثر نہ ہونے دیا جائے اور امن کا پیغام عام کیا جائے ۔ بھائی چارہ، برداشت اور مساوات دین اسلام کے سنہری اصول ہیں۔ 12 ربیع الاول کو عاشقان رسول ﷺ درود و سلام اور سیرت النبی ﷺ کا پیغام عام کریں اور ملک و قوم کی سلامتی، استحکام اور امت مسلمہ کی سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔

اجلاس میں صاحبزادہ سید محمد منصور الحق شاہ، ڈاکٹر افضل سعید، ڈاکٹر مفتی عطاء المصطفیٰ بہادر، صاحبزادہ محمد ایوب شاہ، صاحبزادہ سید محمد معصوم شاہ، علامہ عزیز الحسن اعوان، پیر محمد صدیق الرحمن احمد خالقی، صاحبزادہ محمد احمد رضا، قاری پیر محمد عاشق نعیمی، علامہ حافظ محمد اکرم نقشبندی، چودھری شوکت علی گجر، علامہ محمد تنویر طاہر راٹھور، مولانا سجاد حسین سرداری، علامہ اصغر علی گولڑوی، علامہ محمد اکمل رضوی، صاحبزادہ سید طاہر شاہ، قاری امجد چشتی، مولانا محمد طاہر امینی، مولانا مبشر فیاض، مولانا عبدالوحید قادری، قاری نوید، صاحبزادہ جاوید رضوی، صاحبزادہ ابرار حسین جلوی، صاحبزادہ پیر ندیم ابراہیم سیالوی، صاحبزادہ ناصر گل، علامہ احمد حسن اور دیگر علما و مشائخ نے شرکت کی۔ اختتام پر ملک و قوم اور عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...