چرس برآمدگی کیس میں عدم شواہد پر دو ملزمان بری

چرس برآمدگی کیس میں  عدم شواہد پر دو ملزمان بری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے تین کلو چرس برآمدگی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عدم شواہد کی بنیاد پر دو ملزمان حزب اللہ اور عبد المالک کو بری کردیا۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کو 27 جون 2024 کو گلستان جوہر سے گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ ملزمان کے خلاف گلستان جوہر تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔سماعت کے دوران ملزمان کے وکیل محمد فاروق نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان پر عائد کیے گئے الزامات جھوٹے ہیں۔ پراسیکیوشن کی جانب سے پیش کیے گئے گواہوں کے بیانات میں تضاد موجود ہے۔ عدالت نے شواہد کا جائزہ لینے کے بعد عدم شواہد کی بنیاد پر ملزمان کو بری کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...