ڈویژن میں اتائیت کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ڈویژن میں اتائیت کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ہیلتھ اتھارٹیز کو ٹاسک تفویض ،غیررجسٹرڈمیٹرنٹی ہومز سیل کرنے کی ہدایت

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیصل آباد ڈویژن میں اتائیت کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ ،کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے اس حوالے سے اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو ٹاسک تفویض کردیااور کہا کہ علاج کے نام پر موت بانٹنے والوں کا قلع قمع کیا جائے ۔ میٹرنٹی ہومز کامعائنہ کرکے بغیر حفاظتی آلات آپریشن کرنیوالوں کے ٹھکانے سیل کئے جائیں۔ اتائیت کا گھناؤنا کاروبار کرکے جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونے چاہئیں۔ میٹرنٹی ہومز سے قابل اعتماد علاج نہ ہونے والے شیرخوار بچے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ریفر ہورہے ہیں،علاج کے نام پر ایسے ناسور انسانیت کے دشمن ہیں۔کمشنر نے اجلاس میں سرکاری ہسپتالوں میں فائر سیفٹی اقدامات پر بھی بریفنگ لی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...