جی سی یو میں آتشزدگی، حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

 جی سی یو میں آتشزدگی، حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے فائر سیفٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں گزشتہ روز پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے کا جائزہ لینے اور حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین (تمغۂ امتیاز) کی زیرصدارت ریویو اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں آتشزدگی کے واقعے کی وجوہات، مالی نقصان، موجودہ فائر سیفٹی انتظامات اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وائس چانسلر نے واقعے کے نتیجے میں طالبات اور یونیورسٹی کو ہونیوالے مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی املاک کا نقصان باعث تشویش ہے۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو الیکٹرک اسکوٹیز، موٹر سائیکلوں اور دیگر گاڑیوں کیلئے علیحدہ پارکنگ ایریاز مختص کرنے ، ڈبل پارکنگ کی روک تھام اور حفاظتی ضوابط پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانیکی ہدایات جاری کیں۔وائس چانسلر نے چیف سکیورٹی آفیسر کو ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ اور سول ڈیفنس کے تعاون سے سکیورٹی و متعلقہ عملے کیلئے فائر سیفٹی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت کا انتظام کرنے کی ہدایت بھی کی، تاکہ مستقبل میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...