شہر میں صفائی آپریشن اورانسدادِ کوڑا کرکٹ مہم جاری

شہر میں صفائی آپریشن اورانسدادِ کوڑا کرکٹ مہم جاری

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت فیصل آباد کو صاف ستھرا بنانے کیلئے شہر میں صفائی آپریشن کیساتھ ساتھ انسدادِ کوڑا کرکٹ مہم بھی بھرپور انداز میں جاری ہے۔

ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی فیصل آباد عمران شمس کی ہدایات پر اینٹی لٹرنگ سکواڈ مختلف علاقوں، بازاروں، تجارتی مراکز اور عوامی مقامات پر انسدادِ کوڑا کرکٹ مہم کے تحت آگاہی سرگرمیاں کر رہا ہے۔ شہریوں، دکانداروں اور بالخصوص ریڑھی بانوں کو کوڑا مقررہ جگہ پر تلف کرنے کی آگاہی دی جا رہی ہے۔ شہریوں کو واضح کیا جا رہا ہے کہ انسدادِ کوڑا کرکٹ قوانین کی خلاف ورزی پرجرمانوں سمیت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ سبزی وفروٹ فروشوں کو خصوصی طور پر ہدایت کی جارہی ہے کہ وہ اپنی ریڑھیوں کے قریب کوڑا جمع نہ ہونے دیں اور پھلوں، سبزیوں اور دیگر اشیا کا ویسٹ مقررہ ڈسٹ بنز یا مختص مقامات پر ڈالیں، تاکہ بازاروں اور عوامی مقامات پر صفائی کے بہتر معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔ ستھرا پنجاب ایجنسی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صاف ماحول، صحتمند زندگی کے مقصد کو عملی جامہ پہنانے کیلئے صفائی کا خصوصی خیال رکھیں، سڑکوں اور عوامی مقامات پر کچرا پھینکنے سے گریز کریں اور انسدادِ کوڑا کرکٹ مہم میں ہمارا بھرپور ساتھ دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...