چنگ چی رکشہ اور سکوٹی میں تصادم، 14 سالہ بچی جاں بحق

چنگ چی رکشہ اور سکوٹی میں تصادم، 14 سالہ بچی جاں بحق

ربیعہ کی بڑی بہن، رکشہ ڈرائیور اور ایک خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا ) پینسرہ روڈ 79 پھاٹک کے قریب چنگ چی رکشہ اور سکوٹی میں تصادم کے نتیجے میں 14 سالہ سکوٹی سوار بچی جاں بحق جبکہ اس کی بڑی بہن، رکشہ ڈرائیور اور ایک خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ۔ تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ پینسرہ روڈ پر 79 پھاٹک کے قریب سکوٹی اور چنگ چی رکشہ میں ٹکر ہوگئی، جس کے نتیجے میں سکوٹی سوار 14 سالہ ربیعہ دختر ساجد سکنہ 84 ج۔ب موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کی بڑی بہن 16 سالہ انابیہ، رکشہ سوار غفوراں بی بی زوجہ نذیر اور رکشہ ڈرائیور عبدالحمید ولد محمد رفیق سکنہ 80 ج۔ب زخمی ہوگئے ۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالا سب انسپکٹر افضال احمد کھرل موقع پر پہنچ گئے ۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد رکشہ قبضے میں لے لیا اور ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی، جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انابیہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...