ٹک ٹاک سٹیٹس پر جھگڑا، مخالفین کی فائرنگ 2 بھائی زخمی
عادل منظور، احمد منظور کھوہ والا چوک آئے ہوئے تھے ریحان وغیرہ نے فائرنگ کر دی
نواں لاہور (نمائندہ دنیا ) ٹک ٹاک پر سٹیٹس لگانے کی سابقہ رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کرکے دو بھائیوں کو شدید زخمی کردیا۔ معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 277 ج۔ب کے منظور احمد کے بیٹے عادل منظور اور احمد منظور کام کے سلسلے میں کھوہ والا چوک آئے ہوئے تھے کہ گاؤں مذکور کے ریحان وغیرہ نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دونوں بھائی شدید زخمی ہوگئے ۔ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ تھانہ نواں لاہور پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ فریقین میں ٹک ٹاک پر سٹیٹس لگانے کی سابقہ رنجش بتائی جاتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments