ٹوبہ :ماڈل پولیس سٹیشن کو جانے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار
سڑک کی خراب صورتحال سے کاروبار متاثر ہورہا گاہک آ نا بھی کم ہو گئے : دکاندار
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ماڈل پولیس اسٹیشن سٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کو جانے والی سڑک طویل عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث شہریوں اور دکانداروں کے لیے مشکلات کا باعث بن گئی۔ گوجرہ روڈ سے تھانہ سٹی تک سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بن چکے ہیں جبکہ بارش کے دوران ان میں پانی جمع ہونے سے حادثات کا خدشہ مزید بڑھ جاتا ہے ۔اہل علاقہ کے مطابق مذکورہ سڑک روزانہ درجنوں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی آمدورفت کا مرکز ہے ، تاہم طویل عرصے سے اس کی مرمت اور بحالی پر توجہ نہیں دی گئی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ یہی راستہ آر پی او، ڈی پی او اور دیگر افسران کے تھانہ سٹی کے دوروں کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے ، اس کے باوجود سڑک کی خستہ حالی برقرار ہے ۔ دکانداروں کے مطابق سڑک کی خراب صورتحال سے کاروبار متاثر ہورہا ہے جبکہ گردوغبار اور کیچڑ کے باعث گاہکوں کی آمد بھی کم ہوگئی ہے ۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی فوری مرمت کرائی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments