یومِ اساتذہ پر گورنمنٹ ہائی سکول شورکوٹ سٹی میں تقریب

یومِ اساتذہ پر گورنمنٹ ہائی سکول شورکوٹ سٹی میں تقریب

استاد قوم کا معمار، اس کی عزت دراصل علم کی عزت ہے : پرنسپل اکرام الحق

شورکوٹ (نمائندہ دنیا) گورنمنٹ ہائی سکول شورکوٹ سٹی میں یومِ اساتذہ کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت پرنسپل اکرام الحق نے کی جبکہ نظامت کے فرائض محمد علی عمران نے انجام دیے ۔ تقریب میں سکول کے اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ طلبہ نے یومِ اساتذہ کی مناسبت سے اردو اور انگریزی میں تقاریر کرتے ہوئے اساتذہ کی خدمات، محنت اور تعلیمی میدان میں ان کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر پرنسپل اکرام الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استاد قوم کا معمار ہوتا ہے اور استاد کی عزت دراصل علم کی عزت ہے ۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنے اساتذہ کا ادب و احترام کریں اور ان کی رہنمائی سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی ترقی، اساتذہ کی صحت و سلامتی اور درازیٔ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...