احمد پور سیال:اسسٹنٹ کمشنر کا اراضی ریکارڈ مرکز کادورہ

احمد پور سیال:اسسٹنٹ کمشنر کا اراضی ریکارڈ مرکز کادورہ

غزالہ اصغر مختلف شعبوں میں گئیں ، سائلین کو بہترین سہولیات فراہمی کی ہدایت

احمد پور سیال (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال غزالہ اصغر نے اراضی ریکارڈ مرکز احمد پور سیال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مرکز کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے تمام اہلکاروں کی حاضری چیک کی۔اسسٹنٹ کمشنر نے اراضی ریکارڈ مرکز میں موجود سائلین سے ملاقات کی اور ان کے درپیش مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے سائلین سے مرکز کے عملے کے رویے ، کام کی رفتار اور فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر غزالہ اصغر کو سائلین کو فراہم کی جانے والی سہولیات، بالخصوص گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے اجرا کے طریقہ کار اور پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر نے تمام متعلقہ اہلکاروں کو ہدایت کی کہ اراضی ریکارڈ مرکز آنے والے ہر سائل کا کام ترجیحی بنیادوں پر، میرٹ اور شفافیت کے ساتھ مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو بروقت ریلیف فراہم کرنا اور سرکاری خدمات کی فراہمی میں شفافیت یقینی بنانا انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے عملے کو مزید ہدایت کی کہ سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر سے گریز کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...