چنیوٹ:ڈی پی او کی کھلی کچہری، مسائل کے حل کی ہدایت

چنیوٹ:ڈی پی او کی کھلی کچہری، مسائل کے حل کی ہدایت

تھانوں میں شہریوں کی تضحیک برداشت نہیں کی جائے گی: ڈاکٹر نوید عاطف

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے اور درخواستیں متعلقہ افسران کو بھجواتے ہوئے مقررہ مدت میں داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈی پی او نے شکایتی مرکز کے افسران کو درخواستوں پر پیش رفت کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوام کو خدمات کی فراہمی میں بہتری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ضلع بھر کے تمام تھانوں میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کی سہولت کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں اور لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کسی بھی مسئلے کی صورت میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آ کر ان کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے اور انہیں بلاوجہ انتظار نہ کروایا جائے ۔ دفاتر اور تھانوں میں کسی بھی شہری کی تضحیک ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ اگر کسی وجہ سے تھانے میں شہری کا مسئلہ حل نہیں ہوتا تو وہ بلاجھجھک میرے دفتر تشریف لائیں، ان کے مسائل کا حل یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...