انسولین سمیت جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ

انسولین سمیت جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ

شوگر کے مریض اس کے حصول کیلئے سرکاری ہسپتالوں کے چکر لگانے پر مجبور

چناب نگر(نامہ نگار)چناب نگر اور گردونواح میں دل سمیت دیگر امراض کی جان بچانے والی ادویات کے ساتھ ساتھ انسولین کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کے باعث مریضوں کی مالی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ انسولین کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شوگر کے مریض اس کے حصول کے لیے سرکاری ہسپتالوں کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں بھی انسولین ختم ہونے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔

جن دکانوں یا میڈیکل سٹورز پر انسولین دستیاب ہے، وہاں مبینہ طور پر من مانے نرخوں پر فروخت کی جا رہی ہے ۔ ڈرگ انسپکٹرز کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، جبکہ بعض جان بچانے والی ادویات بھی مبینہ طور پر بلیک میں فروخت کی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا الزام ہے کہ بعض ڈاکٹرز ایسی ادویات بھی مریضوں کو تجویز کرتے ہیں جو مارکیٹ میں نایاب ہوتی ہیں، جبکہ ان ادویات کے نسخے لکھنے پر انہیں بھاری کمیشن دیے جانے کا بھی دعویٰ کیا جاتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...