گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں اساتذہ کا تربیتی پروگرام ختم

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں اساتذہ کا تربیتی پروگرام ختم

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد (GCWUF) کے فیکلٹی اینڈ اسٹاف ڈویلپمنٹ سینٹر (FSDC) کے زیرِ اہتمام نئے تعینات ہونے والے اور وزٹنگ اساتذہ، ٹیچنگ و ریسرچ اسسٹنٹس کے لیے منعقدہ تربیتی پروگرام اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین (تمغئہ امتیاز) نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تربیتی پروگرام دو مراحل میں منعقد کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں 39 ٹیچنگ و ریسرچ اسسٹنٹس، جبکہ دوسرے مرحلے میں نئے تعینات ہونیوالے 40مستقل اور وزٹنگ اساتذہ نے شرکت کی۔

پروگرام کے دوران مؤثر تدریسی طریقوں، طلبہ کی کارکردگی جانچنے کی جدید تکنیکوں، کلاس روم مینجمنٹ، طلبہ کی فعال شمولیت اور معیارِ تعلیم کو یقینی بنانے کے مختلف طریقہ ہائے کار پر توجہ دی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے کہا کہ استاد کی ذمہ داری محض نصاب پڑھانے تک محدود نہیں، بلکہ طلبہ کی کردار سازی، تنقیدی سوچ کو فروغ دینے اور اخلاقی اقدار کی نشوونما میں بھی اس کا اہم کردار ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...