ستمبر میں خواتین اور بچوں کی شکایات کے ازالے کیلئے اقدامات

ستمبر میں خواتین اور بچوں کی شکایات کے ازالے کیلئے اقدامات

ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کو 3 ہزار 346 کیسز موصول ہوئے

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)سیف سٹی فیصل آباد کے ورچوئل سینٹرز نے ستمبر 2026 کے دوران خواتین اور بچوں سے متعلق شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے اور تحفظ کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا۔ اس دوران ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کو 3 ہزار 346 کیسز موصول ہوئے ، جن میں سے 3 ہزار 250 کیسز حل کر لیے گئے ، جبکہ 90 مقدمات درج کیے گئے اور 6 کیسز زیر تفتیش ہیں۔اسی طرح ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی کو 620 کیسز موصول ہوئے ، جن میں سے 542 کیسز حل کیے گئے ، جبکہ 112 مقدمات میں ایف آئی آر درج کی گئی۔سیف سٹی فیصل آباد کی کاوشوں سے ستمبر کے دوران 185 گمشدہ بچوں اور بالغ افراد کو تلاش کرکے ان کے اہل خانہ سے بھی ملوا دیا گیا۔سیف سٹی حکام کے مطابق ورچوئل سینٹرز کے ذریعے خواتین اور بچوں کو فوری پولیس معاونت، شکایات کے بروقت ازالے اور مؤثر تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے ، تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ محفوظ ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...