موجودہ دورمیں دینی تعلیمات سے رہنمائی ضروری :مقررین

 موجودہ دورمیں دینی تعلیمات سے رہنمائی ضروری :مقررین

اولیائے کرام کی تعلیمات محبت اور خدمتِ انسانیت کا درس دیتی:پیر فیض رسول ودیگر

 فیصل آباد (سٹی رپورٹر) جانشین محدث اعظم پاکستان صاحبزادہ پیر فضل رسول حیدر قادری رضوی کے عرس مبارک کے سلسلے میں منعقدہ روحانی و دینی تقریب سے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر فیض رسول حیدر، صاحبزادہ محمد علی حیدر، مولانا کوکب نورانی، علامہ مولانا ثاقب رضا مصطفائی، ڈاکٹر عثمان، پیر ارشد القاظمی، سید پیر مراتب شاہ، مولانا بدر زمان اور مولانا طیب رضا اور دیگر علما کرام نے خطاب کرتے ہوئے اولیائے کرام کی دینی و روحانی خدمات، اسلامی تعلیمات کے فروغ اور اصلاح معاشرہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ بزرگان دین کی تعلیمات محبت، اخوت، رواداری، برداشت اور خدمت انسانیت کا درس دیتی ہیں۔ ان کی زندگیوں کا مطالعہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت، رسول اکرم ﷺ سے محبت اور مخلوق خدا کی خدمت کا عملی پیغام دیتا ہے ۔ موجودہ دور میں معاشرتی امن، اتحاد اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے دینی تعلیمات سے رہنمائی حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...