ماموں کانجن:ہائر سیکنڈری سکول میں ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح

ماموں کانجن:ہائر سیکنڈری  سکول میں ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح

ماموں کانجن (نمائندہ روزنامہ دنیا) گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول 509 گ ب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔

 اس موقع پر اسکول انتظامیہ کو 22 لاکھ 60 ہزار روپے کا چیک بھی دیا گیا۔ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح سابق لیگی رکن قومی اسمبلی میاں علی گوہر خان بلوچ اور سابق رکن صوبائی اسمبلی میڈم ارشد صفدر شاکر نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانانِ گرامی نے کہا کہ ڈے کیئر سینٹر کے قیام کا مقصد خواتین اساتذہ اور ملازمین کے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے ، تاکہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بہتر انداز میں ادا کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...