گوجرہ کا نوجوان سعودی عرب میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق، میت گھر پہنچ گئی

گوجرہ کا نوجوان سعودی عرب میں کرنٹ  لگنے سے جاں بحق، میت گھر پہنچ گئی

گوجرہ (نمائندہ دنیا) گوجرہ کا نوجوان سعودی عرب میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا،

 جس کی میت پاکستان پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق محلہ رسول نگر گوجرہ کے رہائشی ملک فریاد علی کا نوجوان بیٹا علی فریاد محنت مزدوری کے لیے سعودی عرب گیا ہوا تھا، جہاں کام کے دوران اسے بجلی کا کرنٹ لگ گیا۔ اسے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ متوفی کی میت گھر پہنچنے پر اہل خانہ غم سے نڈھال ہو گئے اور والدین پر غشی کے دورے پڑتے رہے ۔ اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ متوفی کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...