اولیاء کرام کے عرس روحانیت اور ثقافت کے فروغ کا ذریعہ :سید آصف علی شاہ
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) دربار پیر سید حسن شاہ شیرازی کے سجادہ نشین سید آصف علی شاہ نے کہا ہے کہ اولیاء کرام کے درباروں پر منعقد ہونے والے میلے نہ صرف روحانیت کے فروغ کا ذریعہ ہیں بلکہ عوامی ثقافت، میل جول اور تفریح کا بھی اہم حصہ بن چکے ہیں۔
ان میلوں میں عقیدت مندوں کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے ، جہاں روحانی سکون کے ساتھ خوشیوں کی فضا بھی قائم رہتی ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار روحانی پیشوا پیر سید حسن شاہ شیرازیؒ کے 118ویں سالانہ عرس کے موقع پر منعقدہ چماٹے دار کبڈی کے مقابلوں میں کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments