واٹس ایپ ہیک کرکے 13 لاکھ روپے کا فراڈ، ملزم گرفتار

واٹس ایپ ہیک کرکے 13 لاکھ روپے کا فراڈ، ملزم گرفتار

ملزم سلطان کورئیر ڈلیوری بوائے کا روپ دھار کر ہیکنگ سے فراڈ کرتا تھا ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور ڈیجیٹل ریکارڈ بھی تحویل لیکر مقدمہ درج

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا) این سی سی آئی اے سرکل اسلام آباد نے تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقے پینسرہ میں کارروائی کرتے ہوئے مالیاتی فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم سلطان سکنہ 275 ج ب پینسرہ، کورئیر ڈلیوری بوائے کا روپ دھار کر واٹس ایپ ہیکنگ کے ذریعے آن لائن فراڈ کرتا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے خود کو کورئیر سروس کا نمائندہ ظاہر کرکے ایک شہری سے رابطہ کیا اور جعلی لنک کے ذریعے اس کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرکے کنٹرول حاصل کر لیا۔ بعدازاں متاثرہ شہری کے عزیز و اقارب اور دوست احباب کو پیغامات بھیج کر دھوکہ دہی سے 13 لاکھ روپے بٹور لیے ، جس سے شہری کو بھاری مالی نقصان پہنچا۔ متاثرہ شہری کی درخواست پر این سی سی آئی اے کی تکنیکی ٹیم نے ملزم کو ٹریس کرکے پینسرہ سے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور ڈیجیٹل ریکارڈ بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے ، جبکہ پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...