پولیس میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں ہوگی :آرپی او
منشیات فروشوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی:صحافیوں سے گفتگو
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)آرپی او انعام الرحمن ملک سے الیکٹرانک میڈیا کے بیوروچیفس کے وفد نے ملاقات کی۔ اور پولیس گشت کے نظام، بچوں کے تحفظ، بچوں کے حقوق سے متعلق عوامی آگاہی کے لیے پمفلٹس کی تقسیم اور ریجن بھر کے تھانوں میں ایس ایچ اوز کی موجودگی یقینی بنانے کے حوالے سے سوالات اٹھائے ،جس پر آر پی او نے مؤثر اقدامات اور عوامی شکایات کے ازالے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ منشیات فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، تاہم کسی بے گناہ شہری کے خلاف جھوٹی یا من گھڑت منشیات کی کارروائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ پولیس میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں ہوگی اور اس میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ خواتین اور بچوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پولیس گاڑیوں میں جدید ٹریکرز کی تنصیب کے ذریعے پٹرولنگ کی مؤثر نگرانی کی جائے گی اور ریجن بھر میں پولیس گشت کو مزید بہتر اور یقینی بنایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments