بیوٹی پارلر میں آنے والی خاتون لاکھوں کا سامان لے اڑی

بیوٹی پارلر میں آنے والی خاتون لاکھوں کا سامان لے اڑی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) میک اپ کروانے کے بہانے گھر میں قائم بیوٹی پارلر آنے والی خاتون لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے بھرا بیگ چوری کرکے لے گئی۔

 تفصیلات کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں شعیب نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی اہلیہ نے گھر میں خواتین کا بیوٹی پارلر قائم کر رکھا ہے ، جہاں نامعلوم ملزمہ میک اپ کروانے کے بہانے آئی اور اس کی اہلیہ کو باتوں میں الجھا کر بیگ چوری کرکے لے گئی۔ بیگ میں دو لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی، زیورات، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان موجود تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...