قومی معیشت کی بحالی کو اولین ترجیح دی جائے :تاجررہنما

قومی معیشت کی بحالی کو اولین ترجیح دی جائے :تاجررہنما

قومی معیشت کی بحالی کو اولین ترجیح دی جائے :تاجررہنمامہنگائی و بیروزگاری کے خاتمے کیلئے اقدامات کیے جائیں :شاہد رزاق سکہ ودیگر

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلیٰ و صدر انجمن تاجران سٹی خواجہ شاہد رزاق سکہ، جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد، چیئرمین مرزا اشرف مغل، صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طور اور دیگر سینئر رہنماؤں نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث ملک میں بے چینی کی فضا زور پکڑ رہی ہے ۔ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ قومی معیشت کی بحالی کو اولین ترجیح دی جائے اور غربت، مہنگائی و بے روزگاری کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ عوام کو سستی بجلی کی فراہمی، گیس کے نئے ذخائر کی تلاش اور صنعت و تجارت کے فروغ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ۔صدر انجمن تاجران سٹی خواجہ شاہد رزاق سکہ نے کہا کہ عوام بجلی و گیس کے بھاری بلوں اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے تنگ آ چکے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ زمینی حقائق کو نظرانداز کرکے عوام دشمن پالیسیاں بنانے والوں کا محاسبہ کیا جائے ۔ تاجروں کو اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی صفوں کو مفاد پرست عناصر سے پاک رکھنا اور ملک و قوم کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والوں پر نظر رکھنا ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...