پینسرہ:کمشنر سوشل سکیورٹی کے خلاف مزدوروں کا احتجاج
پینسرہ:کمشنر سوشل سکیورٹی کے خلاف مزدوروں کا احتجاجسوشل سکیورٹی کارڈ روکنے والے دار افسروں کے خلاف کارروائی کامطالبہ
پینسرہ (نمائندہ دنیا) کمشنر سوشل سکیورٹی ذوالفقار کھرل کو عہدے سے ہٹانے کی تحریک کا آغاز سدھار سے کر دیا گیا۔ سینکڑوں مزدوروں نے کمشنر سوشل سکیورٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر پاکستان لیبر قومی موومنٹ سدھار کے سیکٹر صدر شیخ نثار، ملک ممتاز، رانا ریاض، رانا رضوان اور دیگر مظاہرین کا کہنا تھا کہ سدھار سمیت جھنگ روڈ کے گردونواح میں ہزاروں مزدور سوشل سکیورٹی کارڈز سے محروم ہیں، حالانکہ وہ طویل عرصے سے کنٹری بیوشن جمع کروا رہے ہیں۔مظاہرین کے مطابق کارڈز جاری نہ ہونے کے باعث مزدور اور ان کے اہل خانہ مفت علاج، ادویات، ہسپتالوں میں طبی سہولیات، زچگی کی سہولتوں اور دیگر سوشل سکیورٹی فوائد سے محروم ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مزدوروں کو فوری طور پر سوشل سکیورٹی کارڈ جاری کیے جائیں اور ذمہ دار افسروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ مظاہرین نے خبردار کیا کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاجی تحریک کا دائرہ مزید وسیع کر دیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments