شورکوٹ کے جنگلات کا 40 طلبہ و طالبات کا مطالعاتی دورہ

شورکوٹ کے جنگلات کا 40 طلبہ و طالبات کا مطالعاتی دورہ

شورکوٹ کے جنگلات کا 40 طلبہ و طالبات کا مطالعاتی دورہمحکمہ جنگلات کی جانب سے عملی تربیتی سیشن اور بریفنگ کا اہتمام کیا گیا

شورکوٹ (نمائندہ دنیا) خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ کی مختلف یونیورسٹیوں کے 40 طلبہ و طالبات نے شورکوٹ کے جنگلات کا مطالعاتی دورہ کیا، جہاں محکمہ جنگلات کی جانب سے عملی تربیتی سیشن اور بریفنگ کا اہتمام کیا گیا۔ ایس ڈی او جنگلات شورکوٹ رانا ظفر اقبال نے شرکا کو شورکوٹ پلانٹیشن کی جغرافیائی، موسمی اور ماحولیاتی صورتحال سمیت شجرکاری کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے فیلڈ میں عملی طور پر پودے لگانے کے مراحل بھی دکھائے ۔رانا ظفر اقبال نے بتایا کہ شورکوٹ پلانٹیشن 10 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر مشتمل ہے ، جس کے اطراف آٹھ دیہات واقع ہیں۔ یہاں سالانہ اوسط بارش صرف 248 ملی میٹر ہوتی ہے ، جبکہ بیشتر رقبہ سیم اور تھور زدہ ہے ۔ یہ زمین 1946 میں محکمہ جنگلات کو منتقل کی گئی تھی۔ جنگلات کی آبپاشی کے لیے ٹی ایس کینال تریموں سدھنائی سے پانی فراہم کیا جاتا ہے ، جبکہ پنجاب میں یوکلپٹس کی شجرکاری کی اجازت صرف شورکوٹ کے جنگلات میں ہے ۔ سال 2025-26 کے دوران 1,254 ایکڑ رقبے پر شجرکاری کی گئی، جبکہ 1,800 ایکڑ رقبہ ایسا ہے جہاں فی الحال شجرکاری ممکن نہیں۔ ایک ہزار ایکڑ رقبے کے لیے 120 کیوسک پانی درکار ہے ، جبکہ دستیابی صرف 40 سے 50 کیوسک ہے ۔ پانی کی کمی کے باعث نئی شجرکاری کو ترجیح دی جاتی ہے ۔ایس ڈی او جنگلات کے مطابق شورکوٹ میں شجرکاری دیگر جنگلات کی نسبت مشکل ہے ، کیونکہ یہاں زمین سیم زدہ اور نمکیات سے متاثر ہے ۔ جنگلات میں فاریسٹ پبلک پارک بھی موجود ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...