ٹوبہ:ضلعی سطح کے سٹیم مقابلے ، طلبہ کے سائنسی ماڈلز پیش

ٹوبہ:ضلعی سطح کے سٹیم مقابلے ، طلبہ کے سائنسی ماڈلز پیش

ٹوبہ:ضلعی سطح کے سٹیم مقابلے ، طلبہ کے سائنسی ماڈلز پیش گرلز ملت ہائی سکول گوجرہ کی پہلی، ماڈل ہائی سکول کمالیہ کی دوسری پوزیشن

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ون میں ضلعی سطح کے سٹیم مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف سرکاری سکولوں کے طلبہ و طالبات نے جدید سائنسی ماڈلز اور تخلیقی منصوبے پیش کیے ۔ ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور طلبہ کے تیار کردہ مختلف سائنسی ماڈلز کا معائنہ کیا۔اس موقع پر طلبہ و طالبات نے ماحولیات، توانائی، سمارٹ ٹیکنالوجی، ہائیڈرولک انجینئرنگ اور روزمرہ زندگی کے مسائل کے حل پر مبنی منصوبے پیش کیے ۔ نمائش میں سولر پینل، ونڈ ٹربائن، رین واٹر ہارویسٹنگ، واٹر فلٹریشن سسٹم، خودکار سٹریٹ لائٹس اور ہائیڈرولک کرین سمیت متعدد جدید ماڈلز شامل تھے ۔ مصنوعی ذہانت پر مبنی جاروس اے آئی، سمارٹ کلاس روم سکیورٹی اور ہیموڈائلیسس جیسے سائنسی منصوبوں نے بھی خصوصی توجہ حاصل کی۔مقابلے کے نتائج کے مطابق گورنمنٹ گرلز ملت ہائی سکول گوجرہ نے پہلی، گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول کمالیہ نے دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ون ٹوبہ ٹیک سنگھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...