ڈی سی کا ہیلتھ کلینک چک نمبر 14 کا دورہ، سہولیات کا جائزہ
ڈی سی کا ہیلتھ کلینک چک نمبر 14 کا دورہ، سہولیات کا جائزہ زیر علاج مریضوں سے ملاقات ،طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر احمد خان کے ہمراہ آر ایچ سی اور مریم نواز ہیلتھ کلینک چک نمبر 14 کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، انتظامی امور اور خدمات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹروں اور دیگر عملے کی حاضری چیک کی جبکہ مختلف شعبوں کا معائنہ کرکے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔اس موقع پر انہوں نے زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی اور ان سے علاج معالجے ، طبی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ہسپتال کی لائٹس 24 گھنٹے فعال رکھی جائیں تاکہ مریضوں اور عملے کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے ادویات کے سٹور میں تمام ادویات کی تاریخ تنسیخ واضح طور پر درج کرنے اور دیگر انتظامی امور کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طبی مراکز میں صفائی، نظم و ضبط، عملے کی حاضری اور مریضوں کو سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments