ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا محکمہ انہار کے دفتر اور نہروں کا دورہ

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا محکمہ انہار کے دفتر اور نہروں کا دورہ

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا محکمہ انہار کے دفتر اور نہروں کا دورہپانی کی روانی میں رکاوٹ بننے والی ڈاکوں اور دیگر رکاوٹوں کو فوری طور پر ہٹوایا

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ محمد نعیم سرور نے محکمہ انہار بورالہ ڈویژن کا دورہ کیا اور نہروں و راجباہوں کی صفائی اور پانی کی روانی کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے نہروں اور راجباہوں کی بروقت صفائی، پانی کی روانی اور مختلف موگوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ چیکنگ کے دوران پانی کی روانی میں رکاوٹ بننے والی غیر قانونی ڈاکوں اور دیگر رکاوٹوں کو فوری طور پر ہٹوایا گیا، جس سے ٹیل تک کے زمینداروں کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملی۔اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد نعیم سرور نے محکمہ انہار کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو ان کے حق کے مطابق ٹیل تک پورا پانی پہنچانا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...