گوجرہ پولیس کی شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 135لٹر شراب برآمد
گوجرہ (نمائندہ دنیا )پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے چار ملزمان کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر 135 لٹر شراب برآمد کر لی۔
سٹی پولیس گوجرہ نے مخبری پر چک نمبر 299 ٹوبہ روڈ پر چھاپہ مار کر سلیم مسیح سکنہ گوجرہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 25 لٹر شراب برآمد کر لی، جبکہ محمد احمد سکنہ واٹر ورکس بازار سے 30 لٹر شراب برآمد کی۔اسی طرح صدر پولیس گوجرہ نے چک نمبر 243 ج ب سے شوکت علی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 30 لٹر شراب برآمد کی۔، جبکہ چک نمبر 180 ج ب کے علی حیدر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 50 لٹر شراب برآمد کر لی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments