درست وزن کی سہولت،جھنگ میں سچا کنڈا سٹالز قائم

درست وزن کی سہولت،جھنگ میں سچا کنڈا سٹالز قائم

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز پنجاب ذیشان شبیر رانا کی ہدایات پر عوام کی سہولت اور درست وزن کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ انڈسٹریز، پرائسز، ویٹس اینڈ میئرز (IPWM) جھنگ کی جانب سے ضلع بھر کے مختلف مقامات پر سچا کنڈا اسٹالز قائم کر دیے گئے ہیں۔۔۔

 جہاں شہری اپنی خریدی گئی اشیاء کا وزن خود چیک کر سکتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز، پرائسز، ویٹس اینڈ میئرز جھنگ رانا محمد گلفام حیدر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سچا کنڈا سٹالز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ انسپکٹر (ویٹس اینڈ میئرز) جھنگ حسن معاویہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔رانا محمد گلفام حیدر نے کہا کہ سچا کنڈا اسٹالز قائم کرنے کا مقصد شہریوں کو خریدی گئی اشیاء کے درست وزن کی جانچ کی سہولت فراہم کرنا ہے ۔ اگر کسی شہری کو کم وزن کی شکایت ہو تو وہ محکمہ آئی پی ڈبلیو ایم جھنگ سے رابطہ کرے تاکہ شکایت کا فوری ازالہ کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ درست وزن ہر صارف کا بنیادی حق ہے اور محکمہ اس حق کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کر رہا ہے ۔ شہریوں کی سہولت کے لیے انہوں نے اپنا ذاتی موبائل نمبر بھی فراہم کیا ہے تاکہ شہری بلا جھجھک اپنی شکایات درج کروا سکیں۔انہوں نے انجمن تاجران اور انجمن کریانہ ایسوسی ایشن کے نمائندگان کو بھی ہدایت کی کہ صارفین کو اشیائے ضروریہ پوری مقدار اور درست وزن کے ساتھ فراہم کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...