شاہ بانو ایجوکیشنل سسٹم میں یومِ اقبال کی پروقار تقریب، طلبہ کی تقاریر اور ٹیبلو پیش

شاہ بانو ایجوکیشنل سسٹم میں یومِ اقبال کی  پروقار تقریب، طلبہ کی تقاریر اور ٹیبلو پیش

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )شاہ بانو ایجوکیشنل سسٹم میں شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ ولادت کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس کے مہمانِ خصوصی سی ای او شاہ بانو ایجوکیشنل سسٹم ملک رضا شاہد وسیر تھے ، جبکہ میڈم ہادیہ اور نادرہ نے میزبانی کے فرائض انجام دئیے۔تقریب میں طلبہ نے علامہ اقبالؒ کی شخصیت، فکر و فلسفے اور پیغامِ خودی کے حوالے سے خوبصورت تقاریر اور دلکش ٹیبلو پیش کرکے حاضرین کے دل جیت لیے ۔اس موقع پر ملک رضا شاہد وسیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبالؒ کا فلسفہ خودی، خود اعتمادی، بلند حوصلے اور عمل کا پیغام آج کے نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے ۔ اقبالؒ نے نوجوانوں کو شاہین کی صفات اپنانے ، بلند پروازی کا عزم رکھنے اور اپنی صلاحیتوں پر یقین کرنے کا درس دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...