ڈجکوٹ :دیہی سکول کے طلبہ میں بیگز، جوتے اور یونیفارمز تقسیم
ڈجکوٹ ( نمائندہ دنیا) دیہی علاقوں کے سرکاری سکولوں میں فروغِ تعلیم اور مستحق طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے سماجی شخصیات کی جانب سے فلاحی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی سلسلے میں گورنمنٹ پرائمری سکول چک نمبر 258 ر۔ب میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے دوران طلبہ میں سکول بیگز، جوتے اور یونیفارمز تقسیم کیے گئے۔تقریب میں محکمہ تعلیم کے ڈپٹی ڈی ای او تحصیل صدر نواب الحسن نے بطور مہمانِ خصوصی، جبکہ رانا رضوان علی خان نے بطور مہمانِ اعزاز شرکت کی۔ اس موقع پر مہمانانِ گرامی نے طلبہ میں بیگز، جوتے اور یونیفارمز تقسیم کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔تقریب میں سماجی شخصیات شاہد جمیل کسانہ، ملک مصطفیٰ، راؤ انور، میاں انور اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے کہا کہ سماجی شخصیات کے باہمی تعاون سے دیہی علاقوں کے سکولوں میں مستحق طلبہ کی معاونت اور فروغِ تعلیم کے لیے یہ فلاحی سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بچوں کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے ایسے اقدامات آئندہ بھی جاری رکھے جائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments