کاروباری تعلقات کی بناء پر امانت اور حاصل کی گئی گاڑیاں خوردبرد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کاروباری تعلقات کی بناء پر امانت اور حاصل کی گئی گاڑیاں خوردبرد کرلی گئیں۔
تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے میں اشفاق نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم کے پاس قریبی اور کاروباری تعلقات کی بنا پر لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیاں بطور امانت رکھوائی گئیں۔ جو ملزم نے مقرر کردہ وقت پر واپس کرنے کی بجائے مبینہ طور پر خوردبرد کرلیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments