رئیل سٹیٹ : نئے منصوبے سول سٹی کی گرینڈ لانچنگ تقریب
منصوبے میں تعمیر کیے جانے والے جدید ڈانسنگ فاؤنٹین کے حوالے سے پریزنٹیشن
لاہور (سٹاف رپورٹر )لاہور میں رئیل سٹیٹ کے شعبے میں ایک نئے منصوبے سول سٹی کی گرینڈ لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں رئیل اسٹیٹ انڈسٹری سے وابستہ معروف شخصیات، سیلز پارٹنرز اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔ تقریب میں منصوبے کی ترقیاتی سرگرمیوں اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔لاہور میں سول سٹی کی گرینڈ لانچنگ تقریب ہوئی جہاں رئیل اسٹیٹ انڈسٹری سے وابستہ شخصیات اور سیلز پارٹنرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے دوران سول سٹی میں گزشتہ چالیس روز کے دوران ہونے والی پیش رفت کی جھلکیاں بھی شرکا کو دکھائی گئی ۔اس موقع پر پاکستان میں پہلے ڈانسنگ فاؤنٹین کی تنصیب سے وابستہ کمپنی کے نمائندے مسٹر ایڈون نے خصوصی شرکت کی اور منصوبے میں تعمیر کیے جانے والے جدید ڈانسنگ فاؤنٹین کے حوالے سے پریزنٹیشن پیش کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سول سٹی انتظامیہ اور سیلز پارٹنرز نے کہا کہ یہ منصوبہ جدید طرزِ تعمیر، بہترین سہولیات اور منفرد خصوصیات کے ساتھ لاہور کی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments