غیر رجسٹرڈ نجی سکولوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 4 سکول سیل

 غیر رجسٹرڈ نجی سکولوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 4 سکول سیل

70 اداروں کو شوکاز نوٹس، عمارتوں کی حالت اور حفاظتی انتظامات دیکھ کر کارروائی

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) تحصیل جڑانوالہ میں غیر رجسٹرڈ اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 سکولوں کو سیل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ، جبکہ 70 تعلیمی اداروں اور اکیڈمیز کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی فیصل آباد راؤ عبدالکریم اور ڈی ای او حافظ محمد ذاکر کی ہدایات پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر طارق محمود نے تحصیل جڑانوالہ میں نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن، عمارتوں کی حالت اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کارروائی کی۔سیل کرنے کے احکامات جن سکولوں کے خلاف جاری کیے گئے۔

ان میں الفتح سکول لکڑ منڈی جڑانوالہ، اسوہ پبلک سکول چک 40 ج ب، برائٹ فیوچر سکول 107 آر بی اور دی بلیسڈ سکول جنیجو بستی ستیانہ شامل ہیں۔مزید برآں 45 نجی سکولوں کو غیر رجسٹرڈ ہونے ، خستہ حال عمارتوں اور ناقص حفاظتی انتظامات پر جبکہ 25 ٹیوشن اکیڈمیز کو بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے پر شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ۔ڈپٹی ڈی ای او طارق محمود نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن، بلڈنگ فٹنس اور حفاظتی انتظامات کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری رہے گا اور خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...