چیئرمین سی ڈی اے کا مارگلہ ایونیو،سنگجانی انٹر چینج کا دورہ
36فیصد ترقیاتی کام ،انڈر پاس کی کنکریٹ والز اور فوٹنگ سیلبس کا کام مکمل،بریفنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف نے متعلقہ افسران کے ہمراہ مارگلہ ایونیو N5تا M1توسیع (ایکسٹینشن) و سنگجانی انٹرچینج منصوبے کا دورہ کیا اور منصوبے کے مختلف سیکشنز کا تفصیلی جائزہ و معائنہ کیا۔ چیئرمین کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ منصوبے کے مختلف سیکشنز پر 24/7تعمیراتی سرگرمیاں روزانہ کی بنیاد پر بھرپور طریقے سے جاری ہیں اور مجموعی طور پر ابتک اس منصوبے کے 36فیصد ترقیاتی کاموں کو مکمل کر لیا گیا ہے۔ بریفنگ بتایا گیا کہ اس منصوبے میں مرکزی شاہراہ کی توسیع (ایکسٹینشن) تقریباً 2.7کلومیٹر لمبائی کے تمام سیکشنز پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ مرکزی شاہراہ سے منسلک سروس روڈ پر بھی کام کیا جارہا ہے۔ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سنگجانی انٹرچینج منصوبے میں شامل انڈر پاس کے سٹرکچرل ورک کو مکمل کر لیا گیا ہے اور انڈر پاس کی کنکریٹ والز اور فوٹنگ سیلبس کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ ارتھ ورک، فلنگ ورک سمیت دیگر باقی ماندہ کاموں کو بھی جلد ہی مکمل کر لیا جائیگا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے اندرون و بیرون شہر سفر کرنے بالخصوص خیبر پختونخوا سے آنے والے شہریوں کو اسلام آباد تک آسانی سے رسائی حاصل ہوگی اسی طرح دیگر شہروں سے آنے والوں کیلئے بھی یہ منصوبہ ایک گیٹ وے ثابت ہوگا۔ دریں اثنا چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد میں موجود ٹریفک سگنلز اور پیڈسٹرین (پیلیکن) کراسنگز کی اپگریڈیشن اور ماڈرنا ئز یشن کے منصوبے کا دورہ کیا اور تفصیلی معائنہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments