سات جرائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد

سات جرائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)آئی جی پنجاب کے حکم اور ڈی پی او کوٹ ادو منصور قمر کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں، شراب فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔۔

 مختلف تھانوں کی پولیس نے کارروائیوں کے دوران سات ملزموں کو گرفتار کرکے منشیات، دیسی شراب اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ دائرہ دین پناہ پولیس نے سجاد حسین گرمانی کو اشتہاری ملزم اقرار حسین عرف اقراری بولا کو فرار میں مدد دینے کے الزام میں گرفتار کرکے دفعہ 216 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر کوٹ ادو نے محمد حنیف سنجرانی سے 30 بور پستول اور گولیاں جبکہ تھانہ سنانواں نے محمد ندیم گرمانی سے کلاشنکوف اور گولیاں برآمد کر لیں۔ تھانہ صدر کوٹ ادو نے غلام عباس کاکوری سے 120 گرام چرس بھی برآمد کی۔شراب فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں تھانہ سٹی سرور شہید نے مدثر علی سے 25 لٹر، تھانہ دائرہ دین پناہ نے اسد شاہ سے 120 لٹر دیسی شراب، 180 لٹر لہن اور شراب کشید کرنے والے آلات برآمد کیے ۔ تھانہ قصبہ گجرات نے محمد انصر سے 15 لٹر جبکہ تھانہ صدر سرور شہید نے وارث علی اور اصغر علی سے 20، 20 لٹر دیسی شراب برآمد کی۔پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...