پی پی کے 13ٹاؤنز میں ترقیاتی کام کہاں ہیں؟ منعم ظفر

پی پی کے 13ٹاؤنز میں ترقیاتی کام کہاں ہیں؟ منعم ظفر

ہمارے 9ٹاؤنز میں 685کلومیٹر سے زائد سڑکیں تعمیر و مرمت کی گئیںوسائل امانت و دیانت کیساتھ عوام پر خرچ کئے ،امیر جماعت اسلامی کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ گلشن اقبال ٹاؤن میں نو تعمیر شدہ سڑکوں کا افتتاح محدود وسائل میں عوامی خدمت کا تسلسل ہے ، جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں نے اپنے ٹاؤن میں تعمیر و ترقی و عوامی خدمت کا عملی ثبوت دیا اور عوام سے کیے گئے وعدوں کو عملی شکل دی ہے ۔ گلشن اقبال ٹاؤن کے تحت بلاک 13 سی اور بلاک 13 اے میں نو تعمیر شدہ سڑکوں کے افتتاح کے موقع پرانہوں نے کہا کہ جب جماعت اسلامی کے ٹاؤنز میں ترقیاتی کام ہوتے ہیں تو پیپلز پارٹی کے قابض میئر مرتضیٰ وہاب کو خوشی کے بجائے پریشانی لاحق ہو جاتی ہے جبکہ ہونا تو یہ چاہیے کہ شہر کے کسی بھی علاقے میں تعمیر و ترقی کا کام ہو تو اس کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

جماعت اسلامی کے ٹاؤن نے اپنے وسائل کو نا اہلی و کرپشن کے بجائے امانت و دیانت کے ساتھ عوام پر خرچ کیے ہیں، قابض میئر عوام کو بتائیں پیپلز پارٹی کے 13 ٹاؤنز میں ترقیاتی کام کیوں نظر نہیں آ رہے ؟ جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤنز میں 685 کلومیٹر سے زائد سڑکوں و گلیوں کو تعمیر و مرمت اور پیور بلاکس کے ذریعے پختہ کیا گیا ہے ، گلشن اقبال ٹاؤن کے 100 فیصد اسکولوں کو بہتر بنایا گیا ہے ۔ فرنیچر، پینے کے پانی اور واش رومز جیسی بنیادی سہولتیں فراہم کی گئی جس کے نتیجے میں طلبہ کی رجسٹریشن میں اضافہ ہوا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...