اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگوں کا ملک چھوڑ کر جانا باعث تشویش،احسن اقبال
ٹینور ٹریک سسٹم کے تحت جامعات کے اساتذہ کی تنخواہوں میں فرق کو ختم کیا جائے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ٹینور ٹریک سسٹم کے تحت جامعات کے اساتذہ کی تنخواہوں میں موجود تفاوت دور کرنے کیلئے مستقل، شفاف اور پائیدار طریقہ کار وضع کیا جائے تاکہ مستقبل میں تنخواہوں کے تعین کیلئے بار بار اجلاسوں کی ضرورت پیش نہ آئے۔ ان خیالات کا اظہار ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہوں کے ڈھانچے اور موجودہ تفاوت کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور اسسٹنٹ پروفیسر کی تنخواہوں میں مناسب فرق برقرار رکھتے ہوئے ایک واضح اور منصفانہ فارمولا بنایا جائے۔ یہ انتہائی تشویش ناک امر ہے کہ پاکستان کے کئی قابل اور اعلی تعلیم یافتہ پروفیسرز بہتر مواقع کی تلاش میں ملک چھوڑ چکے ہیں۔ حکومت نے ان اساتذہ کی تعلیم اور تربیت پر سرمایہ کاری کی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ انہیں مناسب معاوضہ اور بہتر پیشہ ورانہ ماحول فراہم کرکے ملک میں ان کی خدمات برقرار رکھی جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments